آپریشن ٹھپ،میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے منقطع ڈبل سورس کنکشن دوبارہ نصب

آپریشن ٹھپ،میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے منقطع ڈبل سورس کنکشن دوبارہ نصب

  



ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان میں ڈبل سورس کنکشنوں کے خلاف آپریشن ٹھپ ہو کر رہ گیا‘میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے منطقع کئے گئے ڈبل سورس کنکشن بھی دوبارہ لگ گئے‘(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

تفصیل کے مطابق ملتان میں 20ہزار سے زائد ڈبل سورس کنکشن چل رہے ہیں ‘ اندرون شہر بڑی تعداد میں ڈبل سورس کنکشن لگے ہوئے ہیں ‘ صارفین غیرقانونی طور پر دو دو فیڈر ز کے کنکشن استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ٹرانسفارمرز ‘فیڈرز اور گرڈ سٹیشنز اوور لوڈ ہو چکے ہیں بلکہ لائن سٹاف کی زندگیاں بھی خطرات سے دوچار ہو چکی ہیں‘ میپکو ریجن میں ڈبل سورس کنکشنز کے باعث کرنٹ لگنے سے سیکڑوں لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین جا ں بحق ہو چکے ہیں ‘گزشتہ ماہ ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن حافظ علی حسن نے ڈبل سورس کنکشنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور متعدد زائد ڈبل سورس کنکشن منقطع کئے مگر ان کو معطل کر دیا گیا جس کے باعث ڈبل سورس کنکشنوں کے خلاف مہم ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور منقطع کئے گئے غیر قانونی کنکشن بھی دوبارہ لگ گئے ہیں ‘ اس بارے میں میپکو حکام نے بتایا ہے کہ ڈبل سورس کنکشنوں کے خلاف مہم دوبارہ شروع کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...