چیف ایگزیکٹو میپکو کا ناقص کارکردگی والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر فضل اللہ درانی نے کہا ہے کہ جولائی2016 ء کے نتائج آنے پر ناقص کارکردگی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
کے حامل افسران سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔وہ میپکو ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایس ایز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سرکل افسران کام نہ کرنے والے سب ڈویژنل،ڈویژنل افسران اور سٹاف کے خلاف ایکشن لیں۔صارفین کے میٹروں کی ریڈنگ کے 100فیصد نتائج دیں،خراب میٹرز فوری طورپر تبدیل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل سمیت دیگر کیٹگریز کی درست ریڈنگ کی جائے۔بجلی چوروں کے خلاف مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن میں بجلی بلوں کی تقسیم فوری طورپر آؤٹ سورس کی جائے اور میٹر ریڈرزکی کمی بل ڈسٹری بیوٹرز سے پوری کی جائے۔چیف انجینئرکسٹمرسروسز محموداحمد خان نے کہا کہ جس افسر کی کارکردگی ناقص ہے اس کو جواب دیناہوگا۔تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز ریکوری پر خصوصی توجہ دیں۔اجلاس میں جنرل منیجر آپریشن محمد ارشد چوہدری، چیف انجینئرشاہد حمید چوہان ،کیپٹن (ر) سرفراز احمد خان ،ایڈیشنل ڈی جی انفارمیشن سروسزمیاں ندیم احمد، ڈائریکٹر کمرشل میاں رحمت اللہ،9سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ڈپٹی کمرشل منیجرز نے شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹو میپکو