میپکو کا نیب کے ذریعے نادہندگان سے وصولی کا تجربہ کامیاب

میپکو کا نیب کے ذریعے نادہندگان سے وصولی کا تجربہ کامیاب

  



ملتان( سٹاف رپورٹر)میپکو کا نیب کے ذریعے نادہندگان سے وصولی کا تجربہ کامیاب رہا‘ نیب کی کارروائی کے خوف سے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سیکڑوں نادہندگان نے میپکو کو واجبات جمع کرادئیے ہیں ‘ بتایا گیا ہے کہ میپکو نے بڑے نادہندگان سے وصولی میں ناکامی پر نیب کو کیس دئیے ‘نیب نے لسٹوں پر کارروائی شروع کی تو نیب کی کارروائی کے ڈر سے بیشتر نادہندگان نے اپنے واجبات جمع کرادئیے ہیں ‘میپکو انتظامیہ کے حکم پر مزید بڑے نادہندگان کی لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں ‘یہ لسٹیں بھی نیب کے حوالے کی جارہی ہیں جن پر کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر