ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہدا کا انعقاد، فیملیز کو سلامی، گفٹ تقسیم

ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہدا کا انعقاد، فیملیز کو سلامی، گفٹ تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائن ملتان میں گزشتہ روز یوم شہداء کا انعقاد کیا گیا پولیس کے چاک و چوبند دوستوں نے شہداء کی فیملیز کو سلامی دی اور خراج تحسین پیش کیا سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے شہداء کی فیملیز اور خاص کر بچوں سے ملے اور بچوں کو پیار کیا اور ان سے بات (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
چیت کی اور ان کو گفٹس بھی دئیے، کانفرنس حال میں شہداء کے وارثان کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ، سٹی پولیس آفیسر ملتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء پولیس کا فخر ہیں ان کی قربانیاں ہمارے لئے ہمارا سب سے بڑا فخر ہیں ان کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں ، پولیس شہداء کے بچوں کی پڑھائی کے لئے سکالر شپ محکمہ پولیس کی جانب سے دی جاتی رہی ہے اور اب بھی دی جائے گی تاکی شہدا ء کے بچوں کی پڑھائی میں کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور یہ بچے آگے چل کر اپنی پڑھائی مکمل کریں اور ملک کا نام روشن کریں ۔پولیس شہداء کو ہمیشہ یاد دکھے گی اور ان کی فیملیز کے لئے جو کچھ ہم سے ہو سکا ہم کریں گے تاکہ ان کی فیملیز کو ان قربانیوں کے بعد کبھی کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے جو ان کے پیاروں نے محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے دیں ہیں،پولیس لائن میس میں شہدا ء کی فیملیز کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا جوکہ آخر میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم ، ایس ایس پی اپریشنز ڈاکٹر رضوان ودیگر ڈویژنل ایس پی کے علاوہ ڈی ایس پی لیگل اور لیڈز سٹاف نے شہدا ء کی فیملیز کے ہمراہ کھانا کھایا ۔دریں اثناء سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت پر ملتان پولیس کے شہداء اور ایسے افسران جو دوران ڈیوٹی فوت ہوچکے ہیں ان کے ورثا ء کو ایس پی ہیڈ کوارٹر عبداللہ میمن نے بنک الفلاح کے ڈیبٹ کارڈز تقسیم کئے جس سے فوت ہونے والے افسران اور شہداء کی فیملیز بغیر کسی پریشانی اور تکلیف اٹھائے اپنے واجبات مقررہ وقت پر بنک سے نکلوا سکیں گے ، پولیس کا یہ ترقی کی جانب ایک اور ایسا قدم ہے جس سے نہ صرف عوام کا وقت بچے گا بلکہ انہیں پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ اس اقدام پر آئی جی پنجاب کی سرپرستی اور ہدایت پر پورے پنجاب میں عمل درآمد کیا گیا ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان عبداللہ میمن نے وفات پانے والے افسران اور شہدا ء کے وارثان کے مسائل بھی سنے اور ان کو مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے ، علاوہ ازیں تمام فیملیز کو ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا۔
یوم شہدا