ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  



ملتان، میلسی ، کوٹ ادو، سکندرآباد ، رحیم یار خان، ڈہرانوالہ، فتح پور(خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا ملتان میں ہونیوالی بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا‘ سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو کے ایم ڈی واسا نے افسران و سٹاف کو فیلڈ میں طلب کرلیا تفصیل کے مطابق ملتان اور گرد ونواح میں جمعرات کے روز موسلا دھار بارش کے بعد گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور تمام دن ساون کی گھٹائیں مطلع پر چھائے رہنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ملتان میں گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان ایئر پورٹ کے مقابلے میں شہر کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ملتان ایئر پورٹ بارش صرف 5ملی میٹر ، جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ کوٹ ادو میں 49 ملی میٹر ، لیہ میں 4ملی میٹر جبکہ خانپور اور بہاولپور میں 2،2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں بادل چھائے رہنے اور بارشکی پیشگوئی کی ہے۔ ملتان میں گذشتہ روز ہونے والی معمول بارش نے بھی واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے واسا افسران اور اہلکار انتظامیہ کو خوش کرنے کیلئے معروف علاقوں میں تو سرگرم رہے لیکن سورج میانی ، شاہ رکن عالم، طارق روڈ، گلگشت ، گارڈن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں معمولی بارش کیوجہ سے گٹروں کا پانی ابل پڑا سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے اسی طرح رشید آباد فلائی اوور کے نیچے اور جنرل بس سٹینڈ پر انڈر پاس بھی پانی جمع ہے ممتاز آباد انڈر پاس سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واسا حکام نے شہریوں کو مطمئن کرنے کیلئے شکایات سیل کو ایک مرتبہ پھر فعال کرنے کا اعلان کیا لیکن اس شکایات سیل کی آواز پر کوئی ایس ڈی او یا سب انجینئر کان دھرنے کو تیار نہیں ہوتادریں اثنامنیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے جمعرات کے روز ملتان شہر میں ہو نے والی مو سلا دھار بارش کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر تے ہو ئے تمام سیوریج اور ڈسپو زل اسٹیشنو ں آ فیسران وسٹاف کو فیلڈمیں طلب کر لیا اور تمام ڈپٹی ڈائر یکٹر ز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ٹیموں اور مشینری کو فوری متحرک کر نے کا حکم دیا جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈسپو ز ل ا سٹیشن کو تمام ڈسپو ز ل ا سٹیشن بلا تاخیر چالو کر نے اور بارش کے پانی کی نکاسی تک انہیں چلانے کی ہدایت کی انہو ں نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقو ں ، میٹر و روٹ اور ڈسپو زل اسٹیشنو ں کا بھی معائنہ کیا انہو ں نے اس دوران تما م ڈپٹی ڈائر یکٹر ز سیوریج کواپنی حدود میں واقع تمام اہم شاہراؤں سے بارش کے پانی کی تر جیح بنیادوں پر نکاسی کی بھی ہدایت کی جبکہ واسا کے تمام فیلڈاورمیٹنینس کے آفیسران وسٹاف کو حالیہ مون سون سیزن کے دوران مزید بارشوں کی پیشگو ئی کے حوالے سے الر ٹ ر ہنے کا بھی حکم دیا انہو ں نے شہریوں کو بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق اپنی شکایات واسا کے آن لائن کمپلینٹ سیل کے نمبروں (061-9330014،,9330015 ,9330054)پر درج کرائیں اور تمام شکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔میمیلسی سے نامہ نگارکے مطابق صبح کو ہونے والی ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں تو کمی واقع ہو گئی مگر حبس کی وجہ لوگ پسینے میں شرابور رہے۔ دوپہر کو بادل چھانے کے ساتھ ہوا چلنے سے موسم مزید خو شگوار ہو گیا۔مگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔کوٹ ادوسے تحصیل رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روزسے آنے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے گلیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں جبکہ کئی بوسیدہ کچی عمارتیں منہدم ہو گئی جبکہ بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہو گیا،سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سکندرآباد میں صبح دس بجے کے قریب کالی اور گھنگور گھٹائیں جم کر بر سی جس سے مو سم خوشگوار ہو گیا شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے کھیتوں اور درختوں پر بہار آگئی بچے اور بوڑھے برسات میں نہا کر انجوائے کرتے رہے گلیاں اور سٹرکیں دھل گیا نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ،رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق رحیم یارخان اور اس کے گردونواح میں وقفہ وقفہ سے بوندا باری کا سلسلہ جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ گزشتہ روز رحیم یارخان اور اس کے گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بادلوں کے ڈیرے رہے وقفہ وقفہ سے بوندابادی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے کئی روز سے جاری حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ جانے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا شہریوں نے بچوں سمیت تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ۔ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کیمطابق اچانک ہونے والی تیز بارش سے کئی دن سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔کسانوں نے حالیہ بارشوں کو فصلوں کے لیے مفید قرار دیا ہے ،ساون کی ان بارشوں سے فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔کل ہونے والی بارش کے بعد ڈاہرانوالہ میں مشرق کی سمت آسمان پر بنی سات رنگ کی قوس قزح لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔لوگ اس قدرتی منظر کو دیکھ کر بے حدخوش ہوتے رہے،کئی نوجوان رین بو کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے اور اسے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو شیئر کر کے لظف اندوز ہوتے رہے۔فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق فتح پور اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...