تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو کچلتی دکان میں گھس گئی، 3افراد جاں بحق

تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو کچلتی دکان میں گھس گئی، 3افراد جاں بحق

  



گڑھ مہاراجہ،گگومنڈی،گڑھا موڑ(نما ئند گا ن )تیزرفتار کار نے3افراد کی جان لے لی گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگارکے مطابق(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ اڈا محمود کوٹ پر جھنگ سے گڑھ مہاراجہ آتی ہوئی تیزرفتار کار بے قابوہو کرسڑک پر موٹر سائیکل سوارکوکچلتی ہوئی موٹر سائیکل مکینک مستری اللہ دتہ کی دکان میں گھس گئی جس کے باعث ایک ہیلپر مستری انصر اور فیاض موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم راہ گیر مقامی ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا کار میں سوار تمام افراد گاڑی سے زخمی حالت میں فرارہونے کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ مصروف تفتیش ہے۔گگومنڈی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق گزشتہ رات نو بجے کے قریب نواحی گاؤں 223/E.Bکے قریب راجباہ 3.Lپی۔ سی نا معلوم نوجوان لڑکے کی لاش ملی ۔مقامی پولیس نے لاش کی اطلاع ملنے پر نہر سے لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والہ پہنچا دی ۔پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو لا وارث قرار دے کر ٹی۔ایم۔ اے کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق چکنمبر74/15.L لاڑانوالہ کے رہائشی حاجی محمد نواز گجر کی نواسی اور محمد رمجان گجر کی بیٹی14 سالہ گوگی گھر کی صفائی کر رہی تھی کہ اچانک بجلی کی ننگی تار سے چھو نے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے طبی امداد ملنے سے قبل جاں بحق ہو گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر