گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، موسم میں تبدیلی کے باوجود 20گھنٹے بجلی بند

گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، موسم میں تبدیلی کے باوجود 20گھنٹے بجلی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، قطب پور، سکندر آباد، خان پور(خبر نگار خصوصی، نمائندگان) جنوبی پنجاب میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
موسم میں تبدیلی کے باوجود جاری ہے۔ ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔ خو اتین کے لئے گھر میں کھا نا پکا نا عذا ب ۔ ہو ٹل ما لکا ن اور بااثر افراد نے ، سو ئی گیس انتظا میہ سے مل کراپنے پر یشر بڑ ھائے ہو ئے ہیں اور ان کو منتھلی دی جا تی ہے جس کی و جہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے ،دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آبادگھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ ۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ۔چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ انکا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں ۔ گیس احکام سردیوں اور گرمیوں میں یکسا ں لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں جس کا صاف مطلب ہے کہ ملک میں گیس میں کوئی کمی نہیں بلکہ سوئی گیس حکام نے ملک میں مصنوعی بہران پیدا کیا ہو اہے جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر کے مطابق موسم تبدیل ہونے کے باوجود بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہوسکا ، جس سے مریض ، بچے ، بوڑھے اور خواتین کی مشکلات بڑھنے لگی ، تاجروں کے کاروبار بری طرح فلا پ ہونے لگا جس پر عوامی وسماجی اور کا روباری حلقوں ایم ریاض ، اعجازاحمد ، ناظم حسین ، آصف علی ، شہزاد احمد ، حمز ہ عثمان ، احمد آفتاب ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے۔قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق امسال گرمی کی شدت ،بجلی کے زیادہ استعمال کے باعث اوور لوڈنگ ،فیڈرزکی ٹرپنگ کے باعث بجلی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ۔ضلع بھر کے تمام فیڈرز ،اور دیہی علاقوں سمیت بجلی ٹرانسفارمر کی اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے ۔بجلی چور محکمے کا ہی نہیں بلکہ ملک و ملت کا دشمن ہے۔ان خیالات کا اظہار ایکسئین میپکو فرحان شبیر نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد قطب پور سٹی کو سادات فیڈر جو ٹیوب ویل اسکیم کے ساتھ منسلک ہے کو علیحدہ کر کے قطب پور فیڈر سے منسلک کر دیا جائیگا ۔اس موقع پر عقیل ہاشمی ،میاں مصطفی انجم ،ملک نواز انجم ،راؤ مختیار احمد و دیگر موجود تھے۔سکندرآباد سے نمائند ہ پاکستان کیمطابق،سکندرآباد میں صبح کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری چلانے میں دشواری کا سامنا جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بھی شہری عاجز آچکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حُکام سے فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق موسم تبدیل مگر واپڈا حکام کی روش تبدیل نہ ہوسکی ،واپڈا میپکو سب ڈویژن کوٹسمابہ کی ہٹ دھرمی کے باعث دھریجہ نگر سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے سے کم نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے مکین خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔مکینوں کا کہناتھا کہ باران رحمت برسنے سے موسم تو خاصا تبدیل ہوچکا ہے مگر واپڈا حکام کی ہٹ دھرمی جاری ہے ۔
لوڈشیڈنگ