لاروا کی پاداش میں ہیلتھ ورکرز پر مالک مکان نے کتا چھوڑ دیا، ایک خاتون اہلکار زخمی

لاروا کی پاداش میں ہیلتھ ورکرز پر مالک مکان نے کتا چھوڑ دیا، ایک خاتون اہلکار ...

  



ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیم کی خواتین اہلکاروں پر مالک مکان ن ڈینگی مچھر اور لاروا ملنے کی پاداش پر کتا چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خواتین اہلکار ڈینگی سرویلنس کی معمول کی ڈیوٹی پر کے ایف سی چوک بہاولپور روڈ پر واقع ایک گھر پہنچے تو دو مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا۔ جس پر مالک مکان اور ان کے ملازمین نے خواتین اہلکاروں نادیہ اور کوثر سے نازیبا رویہ اختیار کیا اور گالیاں دیں اور ان پر کتا چھوڑ دیا۔ ایک خاتون نادیہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کو کتے نے کاٹا۔ جبکہ دوسری خاتون اہلکار کوثر بھاگنے کی کوشش میں گر کر زخمی ہوگئی۔ واقعہ کی فوری اطلاع ڈی سی اوملتان نادر چھٹہ اور پولیس کو دی گئی ہے۔ جس پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن انچارج ضلعی ڈینگی کنٹرول پروگرام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈینگی مچھر اور لاروا ملنے پر مالک مکان کو نوٹس جاری کر دیا اور مقدمہ کی اندراج کیلئے درخواست بھی تھانے دیدی ہے۔ واضح رہے مذکورہ زخمی خواتین اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی۔ جبکہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی خاتون کو سول ہسپتال میں ویکسی نیشن دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر