سارک کانفرنس ،چودھری نثار نے بھارتی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیا

سارک کانفرنس ،چودھری نثار نے بھارتی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیا

  



اسلام آباد (آن لائن) سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی پرزور مذمت کی۔ وزیر داخلہ نے لکھی ہوئی تقریر بھی چھوڑ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشتگردی کے زمرے میں آتاہے، آزادی کی جدوجہد اور دہشتگردی میں فرق ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد کھلم کھلا دہشتگردی ہے اور دہشتگردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ڈھاکہ ، کابل اور پٹھان کوٹ جیسے کئی واقعات پاکستان میں بھی ہوئے۔ پاکستان میں آرمی پبلک سکول اور چارسدہ یونیورسٹی جیسے واقات بھی ہوئے جن میں معصوم پاکستانی شہید ہوئے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...