افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو طالبان نے پکڑ لیا ،عملہ یرغمال

افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو طالبان نے ...

  



کابل،اسلام آباد(نیوزڈیسک)افغانستان کے صوبہ لوگر میں پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی ہے جب کہ اس میں موجود ایک غیر ملکی سمیت 6پاکستانیوں کو طالبان نے یرغمال بنالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے جنوب میں واقع صوبہ لوگر کے ضلع آذرا میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کے بعد افغان طالبان کی جانب سے آگ لگا دی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے چھ ارکان سوار تھے،پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو اوورہالنگ کیلئے ازبکستان لے جایا جارہاہے تھا کہ راستے میں افغانستان کی حدود میں ہیلی کاپٹر کے ساتھ حادثہ پیش آ گیااور کریش لینڈنگ کروانی پڑ گئی۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک فری لانسر جرنلسٹ احمت یار کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹرجنوبی حصے میں گرا ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 7 ارکان کو طالبان کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیاہے جن میں ایک روسی جبکہ 6 پاکستانی شامل ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر کا نمبر اے پی بی ڈی جی ایف ہے اور پنجاب حکومت نے یہ ہیلی کاپٹر ازبکستان سے خریدا تھا۔ہیلی کاپٹر نے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پشاور سے ٹیک آف کیا تھا اور اس نے ازبکستان کے شہر بخارا جانا تھا۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فضائی حدود استعمال کر نے کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی،افغان حکومت سے رابطہ کر لیا،تحقیقات کر رہے ہیں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالا ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کا ہی تھا؟

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...