کوئی ڈی جی اور سیکر ٹری مجھ سے چھٹی نہ مانگے ،اب صرف کام ہو گا :مراد علی شاہ
کراچی ( اے این این ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی سیکریٹری ، ڈی جی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مجھ سے چھٹی نہ مانگے ٗ اب کام ، کام اور صرف کام کرنا ہو گا ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیراعلی سندھ کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جس محکمے کا کام سست ہو گا اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، ترقیاقی منصوبوں میں غیر معیاری کام قابل قبول نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاں اور تبادلے میرٹ پر ہوں گے ۔ وزیراعلی سندھ نے 60 سرکاری گاڑیاں غائب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی گاڑیاں فوری طور بازیاب کرائی جائیں ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی سیکریٹری، ڈی جی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مجھ سے چھٹی نہ مانگے ، افسران چھٹیاں بند سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب کام ، کام اور صرف کام ہو گا ، قائد اعظم کا یہ فرمان سب یاد رکھیں اور اس پر عمل کریں ۔
مراد علی شاہ