لیویز کمانڈوز کی کارروائی،14گھنٹے فائرنگ کے بعد3ملزمان گرفتار

لیویز کمانڈوز کی کارروائی،14گھنٹے فائرنگ کے بعد3ملزمان گرفتار

  



سبی(اے این این)بولان کے علاقہ تحصیل سنی میں لیویزکمانڈو فورسزکی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،14 گھنٹیکے طویل فائرنگ کے تبادلے کے بعدتین افرادکو گرفتارکرلیا گیا، متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ تحصیل سنی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاد ڈپٹی کمشنر بولان و ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی مشترکہ نگرانی میں لیویز کمانڈو فورسز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے 15ٹھکانوں کو مسمار کردیا اسی دوران جرائم پیشہ افراد نے لیویز فورسز پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم ڈپٹی کمشنر بولان وجھل مگسی سمیت تمام لیویز اہلکار محفوظ رہے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسلحہ ٹریکٹر موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا گیا مذکورہ آپریشن 14گھنٹوں تک جاری رہا مزید تفتیش مقامی لیویز فورسز نے شروع کردی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول