مولانا فضل الرحمن کی شیخ رشید سے ملاقات ، کافی دیر تک محو گفتگو رہے

مولانا فضل الرحمن کی شیخ رشید سے ملاقات ، کافی دیر تک محو گفتگو رہے

  



اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں حکومت کے اتحادی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالفت عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد سے ملاقات ، کافی دیر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے ۔ جمعرات کو جے یوآئی کے سربراہ اپنی نشست پر سے اٹھ کر شیخ رشید سے ملنے ان کی نشست پر گئے ۔ شیخ رشید احمد نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ گئے اور کافی دیر تک دونوں رہنما ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتے رہے جس پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر معنی خیز انداز میں مسکراتے رہے جبکہ پریس گیلری میں بھی شیخ رشید فضل الرحمان ملاقات پر چہ مگوئیاں ہوتی رہیں

مزید : کراچی صفحہ اول