پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول فراہم کیاہے،وزیراعلیٰ

پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول فراہم کیاہے،وزیراعلیٰ

  



لاہور (اے ا ین این)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے،صوبائی حکومت ہرممکن سہولتیں دے گی۔جمعرات کو پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے نئے سفیر اولے تھونکی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی کاکہنا تھا کہ ڈنمارک کی کمپنی پنجاب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے،صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے،حکومت ہرممکن سہولتیں دے گی۔ڈینش سفیر کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں سرمایہ کاری اور طویل مدتی منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...