سندھ،یوم آزادی کی تقریبات کا آغازآج سے کرنے کا فیصلہ

سندھ،یوم آزادی کی تقریبات کا آغازآج سے کرنے کا فیصلہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا جمعہ سے آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ثقافت کو ہدایت کی کہ وہ 14آگست کو ساحل سمندر پر عوام کیلئے ملی نغموں پر مبنی میوزیکل شو کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں 14اگست کی صبح اپنے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دینگے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرینگے اس کے بعد کابینہ کے اراکین اپنے متعلقہ ڈویزنل ہیڈکوارٹرز میں قومی پرچم لہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ھاؤسز کا دورہ کریں گے اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد اور تحائف دیں گے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ بیورو کریسی، ڈویزنل،ضلعی اور تعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے دفاتر اور سرکاری گھروں پر قومی پرچم لہرانے کا آغاز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لہرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں،اسکولوں اور دیگر دفاتر کے کل سے دورے کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری ثقافت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جوکہ یوم آزادی کے حوالے سے فٹبال کے میچز کا اہتمام کریگی۔ انہوں نے کہاکہ میں چند کابینا اراکین کے ہمراہ فٹ بال کھیلونگا اور چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ہمارے ساتھ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یوم آزادی کا تاریخی دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...