خوف کے باعث ڈاکٹر عاصم کو نیند نہیں آتی،میڈیکل رپورٹ

خوف کے باعث ڈاکٹر عاصم کو نیند نہیں آتی،میڈیکل رپورٹ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈ یکل رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم ابھی تک خوف کا شکار ہے ۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، سابق مشیر پیٹرولیم کے خلاف بورڈ آف ریونیو کے گواہان پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ گواہوں نے ڈاکٹر عاصم کی زمینوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ پیش کرنا تھا ۔سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل رپورٹ میں بتائی بیماریوں کا ہر دوسرا شخص شکار ہے، چھ ماہ سے ملزم کا طبی معائنہ ہو رہا ہے مگر وہ ٹھیک کیوں نہیں ہو رہا ؟ ملزم کو کبھی کسی اسپتال میں لیجایا جاتا ہے اور کبھی کہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی تنا کا شکار ہیں اور رینجرز کی وردی دیکھ کر خوف کا شکار ہوجاتے ہیں ۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق مخصوص حالات میں ڈاکٹر عاصم خوف کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ نجی ہسپتال میں انکی سائیکو تھراپی کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 16اگست تک ملتوی کر دی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...