خیبرپختونخوا کے عوام با شعور ہیں 7اگست کو پی تی آئی کا ساتھ نہیں دینگے :امیر مقام

خیبرپختونخوا کے عوام با شعور ہیں 7اگست کو پی تی آئی کا ساتھ نہیں دینگے :امیر ...

  



پشاور( پاکستان نیوز) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے پشاورمیں"دھرنے نہیں کام چاہئے "کے نام سے جلسے کے انعقادکااعلان کردیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصرموسیٰ زئی کے حجرے میں ایک اجلاس منعقدہواجس میں حلقہ NA-4کے علاوہ پشاورشہرکے کارکنوں وعہدیداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے 7اگست کے دھرنے اور ریلی کے مقابلے میں کارکنوں کے شدید اسرار پر انجینئرامیرمقام نے جلسے کے انعقادکااعلان کیاجس کانام "دھرنے نہیں کام چاہئے " کارکھ دیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف والے کام نہیں صرف دھرنے کرتے ہیں،صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ مذاق کررہے ہیں اورعوام کاوقت ضائع کررہے ہیں تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھرنے نہیںیہ توانائی صوبے کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہودکیلئے استعمال میں لائی جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول