پاک افغان بارڈر ویزہ ،شنواری قوم مشکلات سے دوچار

پاک افغان بارڈر ویزہ ،شنواری قوم مشکلات سے دوچار

  



خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم پر ویزہ شرط عائد کرنے کے بعد دونوں اطراف آباد شینواری قوم سے تعلق رکھنے والے لوگ مشکلات سے دو چار ہیں،شینواری قوم سے تعلق رکھنے والا دنیا گل نامی شخص پاسپورٹ ویزہ نہ ہونے سے پہاڑی راستے پر آنے سے جاں بحق ہو گیا ، مرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،ذرائع پاک افغان بارڈر طورخم پر بغیر سفری دستاویزات کسی کو پاکستان داخل ہو نے کی اجازت نہیں ہے جسکی وجہ سے دونوں اطراف آباد شینواری قوم سے تعلق رکھنے والے لوگ سخت پر یشان اور مشکلات سے دوچار ہیں گز شتہ روز افغانستان شینواری قوم سے تعلق رکھنے والا دنیا گل نامی شخص جس کے پاس پاسپورٹ ویزہ نہیں تھا پہاڑی راستے سے پاکستان داخل ہو رہا تھا کہ پہاڑ سے انکی لاش مل گئی ذرائع کے مطابق دنیا گل جو افغانستان شینواری قوم سے تھا انکا ایک گھر افغانستان اور دوسرا لنڈیکوتل میں تھا کہ وہ واپس لنڈیکوتل آرہا تھا لیکن پاسپورٹ اور ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے بارڈر پر اجازت نہیں دی گئی جسکی وجہ سے وہ پہاڑی راستے سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیک انکی لاش پہاڑ سے مل گئی تاہم ذرائع کے مطابق گرنے اور انتقال کر جانے کی وجہ معمول نہ ہوسکی کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے یا پہاڑ سے گرنے سے واقع ہو ئی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول