پی ٹی آئی بونیر کا 7 اگست کی ریلی میں شرکت کا فیصلہ

پی ٹی آئی بونیر کا 7 اگست کی ریلی میں شرکت کا فیصلہ

  



بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف بونیر کے کارکنوں نے 7 اگست عمران خان کے پانامہ لیکس کے احتجاجی تحریک میں بھر پور شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ،سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میاں نعیم الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں ریگا بونیر سے روانہ ہوگا ،جس میں ہزاروں کارکن بھر پور شرکت کریں گے ،عمران خان کی تحریک اپنی ذات کے لئے بلکہ پاکستانی عوام کے لئے چلارہے ہیں ۔موجودہ نظام میں امیر روز بروز آمیر جبکہ غریب روز بروز غریب ہوتا جارہاہے ،اس سلسلے میں میاں نعیم الدین ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ ریگا میں پارٹی ورکرز کا اہم اجلاس منعقد ہو ۔ جس میں ضلعی رہنماؤں راج ولی خان ،بحراد خان ،فاروق خان ،،نور حسن خان ،تحصیل ممبر نظام الملک خان اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے تحریک انصاف بونیر کے رہنماؤں میاں نعیم الدین ایڈوکیٹ اور راج ولی خان نے کہا کہ ہم نے پورے بونیر کے کارکنوں کو پیغام دیاہے کہ وہ سات اگست کو ہونے والے کرپشن کے خلاف تحریک میں عمران خان کا بھر پو رساتھ دینگے اور ایک بڑے جلوس کی شکل میں میاں نعیم الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں شرکت کریں گے ،ان رہنماؤں نے کہا کہ اب وقت اگیاہے کہ پاکستانی عوام عمران خان کا ساتھ دے اور کرپشن کے خلاف شروع ہونے والے تحریک میں بھر پور شرکت کرے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...