کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے،طارق کیانی
گوجرخان (تحصیل رپورٹر)کرپشن کے ناسور نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیاہے قومی دولت کو شیرمادر سمجھ کر ہڑپ کرنے والوں نے ملک کو دیوالیہ اور عوام کو زبوں حالی کا شکار بنادیا ہے کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے پاکستان اسی صورت میں دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتا ہے جب کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ طارق کیانی نے اپنے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر تحصیلی یوتھ صدر عظمت مغل ،امین ڈار، راجہ آصف، ہمایوں اشرف، ملک احتشام ایڈووکیٹ،رفاقت چب،راجہ یاسر کرسال، ڈاکٹر حسنین ،تیمور رئیس،امجد مغل،مرزاراشد،خان قیصر، سید محمود شاہ، نوید قربان ،راجہ فیصل کیانی،شعیب اعوان، اسد شاہ،حامد شاہ ودیگر بھی موجود تھے راجہ طارق کیانی نے کہا کہ پانامہ لیکس نے کرپشن کے بڑے کرداروں کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں جبکہ عمران خان کی "تحریک احتساب" کرپشن کیخلاف عوام میں شعور اجاگرکرنے اور کرپٹ عناصر کو بوریا بستر گول کرنے میں اہم کردار اداکرے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرتے ہوئے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار اداکریں انہوں نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور لوگوں میں کرپشن کیخلاف شعور اجاگر کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں