وفاقی وزیر صدرالدین راشدی سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ

وفاقی وزیر صدرالدین راشدی سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی سے پاکستان میںآذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اموراور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔طرفین نے بین الاقوامی معاملات سے متعلق یکساں نقطہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا ۔دوران گفتگو افرادی قوت کی برآمدہ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔آذربائیجان کے سفیر نے اپنی حکومت کی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ افرادی قوت کی درآمد کے لئے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جسے وفاقی وزیر وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے سراہا۔طرفین نے ایک دوسرے کے ممالک سے استفادہ کرنے کے لئے اصولی طور پر افرادی قوت کی برآمد کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...