ن لیگی امیدوار مطلوب مہدی کو کامیاب کرائینگے،اہلیان مجاہد آباد

ن لیگی امیدوار مطلوب مہدی کو کامیاب کرائینگے،اہلیان مجاہد آباد

  



جہلم(نامہ نگار) ا ہلیانٖ مجاہدآباد نے ضمنی الیکشن میں نوابزادہ مطلوب مہندی کی عوامی محبت اور وفاداری پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے حاجی سلیم طاہر کو جنرل کونسلر کی سربراہی میں مکمل حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق این اے 63کے ضمنی انتخابات میں اہلیانٖ مجاہدآباد کی تمام برادریوں کا ایک بڑا اکٹھ ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کے ماضی کی طرح اس بار بھی اہلیانٖ مجاہد آباد مسلم لیک ن کے نامزد امید ار نوابزادہ مطلوب مہدی کو بھاری اکژیت سے کامیاب کروائیں گئے اہلیانٖ مجاہد آباد کا کہنا تھا کہ مسلم لیک ن کے جنرل کو نسلر حاجی سلیم طاہر نے مجاہد آباد سے جو وعدے کیے تھے تھوڑے ہی عرصے میں سب پورے کرکے دکھا دیئے جس میں قابل ذکر جنازہ گا ہ کی تعمیر اور فلٹریشن پلانٹ چل رہاہے جس سے مجاہدآباد میں بسنے والے افراد پینے کا صاف پانی استعمال کر رہے ہیں مجاہد آباد کی مین سڑک کا بننا اور روزانہ کی بنادے پر صفائی قابل تحسین ہے حاجی سلیم طاہر نے کہا کہ نوابزادہ مطلوب مہدی ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں میری اہلیانٖ مجاہد آباد سے درخو ا ست ہے کہ جس طر ح انہوں نے مجھے باری اکژیت سے کامیاب کروایاتھا اب اسی طرح نوابزادہ مطلوب مہندی کو بھی بھاری اکژیت سے کامیاب کروئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر