ڈی سی اوکی ٹی ایچ کیو کلرسیداں کاآپریشن تھیٹر فعال کرنیکی ہدایت

ڈی سی اوکی ٹی ایچ کیو کلرسیداں کاآپریشن تھیٹر فعال کرنیکی ہدایت

  



کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور آپریشن تھیٹر کو فوری طور پر فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد صابر،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد اور دیگر میڈیکل آفسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تمام خالی آسامیوں کو پر کیا جا رہا ہے جبکہ کلر سیداں کی عوام کو صحت کے حوالے سے جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے آپریشن تھیٹر کو فکشنل کرنے کیلئے جنریٹر اور آپریشن کے عمل کے دوران استعمال ہونے والے تمام ضروری آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی فراہمی کوئی مسٗلہ نہیں،جتنے بھی فنڈز درکار ہونگے گے ضلعی انتظامیہ پہلی ترجیحی میں فراہم کرے گی،ایم ایس نے بتایا کہ ماہر بے ہوشی ڈاکٹر محمد جاوید کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات کر لیا گیا ہے جو پیر سے ہفتہ تک یہاں موجود رہیں گے ۔ڈی سی اوایکسرے روم میں بھی گئے اور ایکسرے کی خراب مشین کو فوری طور پر درست کرانے کی ہدایت جاری کی۔یاد رہے کہ ایکسرے مشین کی تاروں کو چوہے نے کاٹ لیا تھا جبکہ متعلقہ کمپنی نے نئی تاروں کی تنصیب کیلئے 14 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا تھا۔ڈی سی اونے ہسپتال میں صفائی کی حالت کو مزید بہتر بنانے کیلئے 12 عدد سنٹری ورکروں کو روزانہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی جس پر ایم ایس نے انہیں بتایا کہ دو سنٹری ورکروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی بھرتیوں کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...