حسن ابدال،منوں نگر پوسٹ آفس پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

حسن ابدال،منوں نگر پوسٹ آفس پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

  



حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی کی حدود میں واقع منوں نگر پوسٹ آفس پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات! ہلمنٹ پہنے تین ڈکیت اسلحہ کی نوک پر رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع منوں نگر اسٹاپ المعروف فوجی مل اسٹاپ پر لب سڑک برانچ پوسٹ آفس میں دن بارہ بجے کے قریب تین مسلحہ افرد جنہوں نے سر پر ہلمٹ پہن رکھ تھے داخل ہوئے اور وہاں موجود عملے سے اسلحہ کے زور پر دس ہزار سے زائد رقم چھین کر باآسانی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔منوں نگر پوسٹ آفس برانچ آفس ہونے کی وجہ سے وہاں زیادہ کیش موجود نہ تھی ۔بلوں کی وصولی کے باوجود وہاں کسی قسم کا کوئی گارڈ موجود نہ تھا اور نہ ہی وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے جس کی وجہ سے ملزمان کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔مقامی پولیس افسران اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی بیانات کی روشنی میں ڈکیت ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر