بجلی مسئلہ،اہلیان محلہ مہر آباد کا ایم پی اے کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بجلی مسئلہ،اہلیان محلہ مہر آباد کا ایم پی اے کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  



حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)محلہ مہر آباد کا ایم پی اے کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ!پانچ سو سے زائد گھروں کی آبادی کے لیے صرف 100کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو آئے روز خراب رہنے لگا ہے جبکہ بجلی کا وولٹج کم ہونے کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واپڈا افسران کو متعدد بار درخواست دینے اور ایم پی اے کو بتانے کے باوجود کوئی حل نہیں نکالا جا رہا۔احتجاجی مظاہرین جن میں مقامی کونسلر محبوب الہٰی ۔بابو محمد حنیف۔نعمان خان۔عدنان۔دانش مغل۔سلطان سکندر۔ریاض اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ ان کے علاقے میں پانچ سو سے زائد گھروں پر مشتمل آبادی کے لیے صرف سو کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو آئے روز خراب ہو جاتا ہے جبکہ لوڈ زیادہ ہونے کے باعث عوام کو کم وولٹج کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار واپڈا حکام کو درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جبکہ مقامی ایم پی اے کے علم میں ہونے کے باوجود بھی ان کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔احتجاجی مظاہرین نے اس سے قبل واپڈا آفس باہر بھی احتجاج کیا جبکہ ایم پی اے کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر وہ ایس ای آفس پہنچ گئے اور وہاں موجود اعلیٰ حکام کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر