فدائی حملوں کا الزام،6شہری رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں قید

فدائی حملوں کا الزام،6شہری رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں قید

  



رام اللہ (اے این این)اسرائیلی فوج کی طرح فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے بھی نہتے شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر فدائی حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمات چلانے کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں6 فلسطینی قید کئے گئے ہیں جن پر اسرائیلی تنصیبات پر حملوں اور فدائی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائدکیا گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید نوجوانوں کا تعلق الخلیل، رام اللہ اور جنین شہروں سے ہے اوروہ گذشتہ 5 ماہ سے پابند سلاسل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ یہودی فوج اور اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر