راؤ ذوالفقار علی فرخ ڈائریکٹر پی ٹی وی نیشنل تعینات

راؤ ذوالفقار علی فرخ ڈائریکٹر پی ٹی وی نیشنل تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنرل منیجر پی ٹی وی ملتان راؤ ذوالفقار علی فرخ کو ترقی دے کر ڈائریکٹر پی ٹی وی نیشنل کے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں ۔راؤ ذوالفقار علی فرخ نے 1982میں پی ٹی وی جوائن کیا ۔بعد ازاں انہوں نے پی ٹی وی اکیڈمی میں بحیثیت آؤٹ اسٹینڈنگ پروڈیوسر خدمات انجام دیں ۔بطور پروڈیوسر ان کی پوسٹنگ زیادہ تر لاہور ٹیلی وژن مرکز پر رہی،جہاں انہوں نے بے شمار یادگار پروگرامز پروڈیوس کیے جن میں ریشما ،انگن انگن تارے،ڈرامہ سیریل پیلی کوٹھی ،نرالہ راس سمیت بے شمار پنجابی اور اردو ڈرامے شامل ہیں ۔اس کے علاوہ بحیثیت ایگزیکٹو پروگرام منیجر لاہور مرکز پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔1993-94میں پی ٹی وی ٹو کے لیے خصوصی اسائنمٹس کے طور پر پی ٹی وی لاہور ،کراچی ،کوئٹ اور پشاور مرکز کے آٹسٹوں کے علاو مجسمہ سازی پر سیریز کی جو کہ طویل عرصے تک پی ٹی وی ٹو سے پیش کی گئی ۔پی ٹی وی سے نائٹ ٹائم ٹرانسمیشن کا آغاز بھی ان کی پہلی کاوش ہے ۔انہوں نے اپنی پروڈکشن کے ذریعہ بے شمار آرٹسٹوں کو بھی متعارف کروایا جن میں نور الحسن ،حدیقہ کیانی ،جاناں ملک ،عامر منور اور دیگر شامل ہیں ۔راؤ ذوالفقار علی فرخ کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی وی نیشنل کے پروگراموں میں مزید بہتری لاسکیں تاکہ ناظرین کو بہتر سے بہتر پروگرامز دیکھنے کا موقع ملے جس کے لیے نئے آئیڈیاز پر کام جاری ہے ۔