صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی

صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارمنٹس کی دوکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق صدر میں کوآپریٹیو مارکیٹ میں گارمنٹس کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوکان میں موجود گارمنٹس کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر