کاٹلنگ میں معمولی تکرار پر 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے دو افراد قتل پولیس تھانہ کاٹلنگ نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کبیر اور فیصل زیب ساکنان شموزئی کے درمیان زبانی تکرار ہو ئی۔ایک دوسرے پر گالی گلوچ کی بارش کے دوران با ت فا ئرنگ تک آپہنچی جس سے فیصل زیب فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ دیا۔جبکہ مخالف سے کبیر ولد الیا س نامعلوم گولی کی زد میں اکر بھی دم توڑ گیا۔فیصل زیب کے والد رحم زیب نے اپنے بیٹے کے قتل کی دعویداری کبیر ولد منحاج ساکن شموزئی کے خلاف جبکہ کبیر ولد منحاج کے قتل کی دعویداری نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کاٹلنگ میں درج کرلی پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔