مہمند ایجنسی ،وحدت اساتذہ کے وفد کی محکمہ تعلیم حکام سے ملاقات

مہمند ایجنسی ،وحدت اساتذہ کے وفد کی محکمہ تعلیم حکام سے ملاقات

  



مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، وحدت اساتذہ کے وفد کی محکمہ تعلیم حکام کے ساتھ ملاقات۔ مہمند ایجنسی میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور اساتذہ کو جائز حقوق دلوانے پر اتفاق۔ منعقدہ اجلاس میں رہنماؤں کی تنظیمی اُمور اور تعلیمی پالیسی پر مشاورت۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی وحدت اساتذہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت قاضی یوسف منعقد ہوا۔ جسمیں تنظیمی رہنماؤں حاجی مشتاق مہمند، حاجی اسحاق، واصف اللہ، قاری عبدالغفور، مولانا عبداللہ، مولانا امین الحق، مولانا عبدالرحمن اور مولانا حاضر جان جمالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے مہمند ایجنسی میں اساتذہ اور طالب علموں کے حقوق اور بہتر تعلیمی نظام کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔ سرکاری سکولوں میں داخل قبائلی بچوں کو بہترین تعلیم دینے اور فاٹا اساتذہ کے محرومیوں کے حوالے سے بحث مباحثہ ہوا اور تجاویز اکٹھی کی گئی۔ بعد میں وحدت اساتذہ کے وفد نے ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سعید گل اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ اور اساتذہ کے اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ایجنسی کے زیر تعلیم بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...