سخاکوٹ بازار کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائیگا ،اے سی درگئی

سخاکوٹ بازار کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائیگا ،اے سی درگئی

  



سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ سخاکوٹ بازار کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کر کے ،سبزی فروش، فروٹ فروش سمیت ہر قسم کے چاپڑی فروشوں کے روزگار کیلئے متبادل جگہ فراہم کرینگے۔اس سلسلے میں ان کیلئے متبادل جگہ کے بارے میں تحصیل مونسپل آفیسر سے بات کرونگا۔اور بہت جلد ان لوگوں کی روزگار کیلئے متبادلہ جگہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ جس میں سستہ بازار بھی ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سخاکوٹ بازار کے دور ہ کے موقع پر ملاکنڈ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر ظہور خان، جنرل سیکرٹری عنایت خان، متحدہ ٹریڈ یونین ڈیگی مارکیٹ کے صدر حمید خان، سینئر نائب صدر مولانا شمس الحق اور ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز گل روز خان بھی موجود تھے۔ا س موقع پر انہوں نے سبزی فروش، فروٹ فروش کیلئے متبادلہ جگہ کی انتخاب کیلئے مختلف جہگوں کا دورہ کیا۔ا نہوں نے کہا کہ بازار میں تجاوزات کی وجہ سے عوام کو امد رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اور آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے ہے ۔جس کی تدارک کیلئے ان چاپڑی فروشوں کو روزگار کیلئے متبادلہ جگہ مختص کرنا ضروری ہے۔اس موقع ملاکنڈ ٹریڈ یونین اور متحدہ یونین ڈیگی مارکیٹ سخاکوٹ کے عہدہ داروں اسسٹنٹ کمشنردرگئی شہاب محمد خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...