شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے 25طلباء کو فائنل ائیر کے امتحانات میں شامل ہونے کی اجازت

شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے 25طلباء کو فائنل ائیر کے امتحانات میں شامل ...

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مسر ت ہلالی اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے 25طلباء کو فائنل ائیر کے امتحانات میں شامل ہونے کی اجازت دے دی اوررٹ پریونیورسٹی انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ کی سماعت شروع کی تو درخواست گذاروں کے وکیل شاہ فیصل الیاس نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار آئی آر فائنل ائیر کے طلباء ہیں اب ان کے پرچے شروع ہو رہے ہیں تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے انہوں نے امتحان میں شامل ہونے کی اجازت اسی بنا ء نہیں دی کہ ان کی حاضری قوانین کے مطابق نہیں حالانکہ بعض من پسند افراد کو رول نمبر جاری کئے گئے ہیں اور زیادہ تر مضامین میں ان کی حاضری مطلوبہ حد سے بھی زیادہ ہے مگر بعض مضامین میں ان کی حاضری کم ہے لہٰذا اس کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اس لئے انہیں امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ رٹ میں وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈین سوشل سائنسز اور چیئرمین آئی آر ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد درخواست گذاروں کوامتحان میں بیٹھنے کی عبوری اجازت دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...