حلقہ پی کے 82میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری

حلقہ پی کے 82میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یونین کونسل شموزئی سوات کے گاؤں چونگئی میں 30لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جانے والی پختہ گلیوں اور راستوں کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ضلعی کونسلر باچا حسین، تحصیل ناظم گوہر ایوب، ویلج چےئرمین احسان الحق، ویلج نائب ناظم عبدالرحمن ، تحصیل کونسلر ز کاشف علی اور نیک علی سمیت معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطبہ استقبالیہ میں پیش کردہ مسائل و مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے کافی حد تک عوام کے مسائل میں کمی آئے گی ۔انہوں نے واضح کیا کہ اقرباء پروری و بدعنوانی کا دور گزر چکا ہے اور انصاف و مساوات کی بنیاد پر بلا امتیاز عوام کی خدمت کرنے والے لوگ ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 82-کے مسائل و مشکلات سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اوران کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صر ف کر رہے ہیں۔ڈاکٹر امجد علی نے عوام سے کہا کہ وہ ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور بدعنوانی و ناانصافی کی راہ روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ مثبت تبدیلی کے ذریعے معاشرہ کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے میں صحت و تعلیم سیمت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔