لامودی پاکستان نے 2016کے ششماہی نتائج کا اعلان کردیا

لامودی پاکستان نے 2016کے ششماہی نتائج کا اعلان کردیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)لامودی پاکستان نے سال2016کی پہلی ششماہی کیلئے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کمپنی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔نتائج کے مطابق اس دوران کمپنی کے پیڈ کلائنٹس میں99فیصد ،ویب سائٹ ٹریفک میں104فیصد اور نیٹ ریونیو گروتھ میں87فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آن لائن پلیٹ فارم کی حیثیت سے لامودی کی کارکردگی پہلی ششماہی میں انتہائی مثالی رہی اور کمپنی نے سال2015کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں سال2016کی پہلی ششماہی میں اپنی کارکردگی کو کہیں زیادہ بہتر کیا ۔لامودی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر سعد ارشد کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کمزور اقتصادی صورتحال کے باوجود ہمارے بزنس میں توقعات سے کہیں زیادہ گروتھ دیکھی گئی اور پہلی ششماہی کے دوران لامودی کے بہترین نتائج ہمارے مضبوط بزنس کی عکاسی کرتے ہیں ۔سال2016کی پہلی ششماہی کے دوران ہماری ویب سائٹ پر ٹریفک میں104فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر لوگ ہماری ویب سائٹ کو پسند کرتے ہیں تو وہ اس سے متعلق اپنے دوستوں اور دوسرے لوگوں کو بھی بتاتے ہیں۔لامودی پراپرٹیز کی خرید و فروخت یا کرائے پر حصول کی خدمات فراہم کرتی ہے،چند ماہ قبل کمپنی کی جانب سے لامودی رئیل اسٹیٹ ایپ بھی متعارف کرائی گئی تھی جس نے پراپرٹی کی تلاش کے کام اور اور بھی زیادہ آسان بنا دیا ہے ۔سعد ارشد کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مطلب یہ ہے کہ بطور ایجنٹ آپ محض چند کلکس سے پراپرٹی کو لسٹ کرکے دن کے اختتام تک فروخت کرسکتے ہیں جبکہ بطور خریدار آپ ایک کلک کے ذریعے اپنی من پسند پراپرٹی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔رواں سال کے آغاز پر 31.4ملین ڈالر کی فنڈنگ کے بعد لامودی پاکستان میں پراپرٹی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرچکی ہے اور اس کی روزبہ روز بڑھتی ہوئی مقبولیت لامودی کو پاکستان میں آن لائن پراپرٹی پورٹل کیلئے بہترین چوائس بنا رہی ہے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...