تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں ہوائی گولی لگنے سے پندرہ سالہ غریب محنت کش کا بیٹا جان بحق

تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں ہوائی گولی لگنے سے پندرہ سالہ غریب محنت کش کا بیٹا ...

  



تخت بھائی ( نمائیندہ پاکستان) پولیس تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں ہوائی گولی لگنے سے پندرہ سالہ غریب محنت کش کا بیٹا جان بحق ہو گیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق خٹ کلے کوٹ روڈ کے رہائشی محمد اسحاق ولد رئیس خان عمر پندرہ سال اپنے گھر کے سامنے چارپائی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کہیں سے ہوائی گولی ان کے سر میں پیوست ہوگئی جن کو فوری طور پر ایم ایم سی ہسپتال مردان پہنچایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جان بحق ہو گئے پولیس تھانہ لوندخوڑ نے ان کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی یاد رہے کہ کچھ دنوں سے دوبارہ تحصیل تخت بھائی کے حدود میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے پولیس بھی لمبے تان کر سوگئے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...