فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے نائب صدر کا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے نائب صدر کا حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اور خیبر پختونخواہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین محمد ریاض خٹک نے گزشتہ روز حطار انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ کیا ۔محمد ریاض خٹک نے اس موقع پر کہا کہ فیز 7میں ترقیاتی کام بہتر طریقے سے جاری ہے اور امید ہے کام بروقت مکمل کر لیا جائیگا۔محمد ریاض خٹک نے دورہ کے موقع پر خیبر پختونخوا ایکنامک زون اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے تاجدار جاوید، مینجر سیلز انیڈمارکیٹنگ سے ملاقات کی اور جاری کام سے متعلق اظہار خیال کیا۔ملاقات کے دوران جاری کام پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے فیز 7 حطار انڈسٹریل سٹیٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر محمد ریاض خٹک کو مکمل بریفنگ دی، جس پر اطمینان کاا ظہار کر تے ہوئے محمد ریاض خٹک نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔