یو بی ایل کا اے ٹی ایم نیٹ ورک ایک ہزار کی حد پار کر گیا

یو بی ایل کا اے ٹی ایم نیٹ ورک ایک ہزار کی حد پار کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے بہترین بینک برائے 2016 ء - یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ- نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ یو بی ایل کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مُلک بھر میں 1,000 فعال اے ٹی ایم مشینوں کی تاریخ ساز سطح تک وسیع ہو گیا ہے۔چوبیس گھنٹے سروس اور 100 سے زائد شہروں میں موجودگی کی بدولت یو بی ایل اے ٹی ایم نے صارفین کا بھرپور اعتماد حاصل کر لیا ہے، جو بینک کے اپنے صارفین اور دیگر بینکوں کے صارفین کے بڑھتے ہوئے استعمال سے واضح ہے۔ یو بی ایل اے ٹی ایم سے صارفین نقد رقم نکالنے کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے دیگر متعدد سروسز سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں مثلًا بلوں کی ادائیگی اور رقم کی منتقلی۔ بہترین سروس فراہم کرنے کی جستجومیں یو بی ایل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مُلک بھر میں موجود مختلف صارفین کی ضروریات کو پورا کرے۔ یو بی ایل کے اے ٹی ایم کبھی خراب نہیں ہوتے اور ان کا شمار صنعت کے بہترین اے ٹی ایم میں ہوتا ہے۔