دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کا نوٹس لے :سردار محمد یعقوب

دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کا نوٹس لے :سردار محمد یعقوب

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند نہیں کیے تو ہم اپنے اباؤ اجداد کی طرح ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔وہ جمعرات کو مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔سردار محمد یعقوب نے کہا کہ جمہوریت کے چمپین ہونے کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے ۔بھارت سلامتی کونسل کا رکن بننے کا خواہشمند ہے اگر بھارت سلامتی کونسل کا رکن بنا تو خطے کے لیے خطرہ بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی جائے ۔عالمی دنیاکو بھی چاہیے کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔انہوں نے بڑھتے ہوئے بھارت افغانستان تعلقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی تاریخ بتاتی ہے کہ وہ کسی کا نہیں ہے ۔افغانستان اس کے لیے استعمال نہ ہو ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہیں کیے تو ہم اپنے آباؤ اجداد کی طرح ایک مرتبہ پھر ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...