7 اگست کی ریلی میں بھر پور شرکت کرینگے ،شہرام خان ترکئی

7 اگست کی ریلی میں بھر پور شرکت کرینگے ،شہرام خان ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ سات اگست کو تحریک احتساب ریلی میں پی ٹی آئی صوابی ہمیشہ کی طرح بھر پور شرکت کر ئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت این اے 12صوابی1کے کارکنان پی ٹی آئی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ہمارے ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جس دن کرپشن سے ملک پاک ہو جا ئے گا اس دن ملک ترقی کر ئے گا موجود صوبائی حکومت نے کرپشن پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں سے جو گند ہمیں وراثت میں ملا ہے ان کی صفائی پر وقت لگے گا انشاللہ بہت جلد خیبر پختونخواہ کرپشن سے پاک صوبہ ہوگا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈر عمران خان کے ہمراہ ہے اور تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ صوابی ایک پسماندہ ضلع ہے اس کے عوام باشعور ہے عوام کے بہترین فیصلوں کی وجہ سے صوابی میں بھرپور ترقیاتی کام جاری ہے۔ ہم نے ہر شعبے میں بے شمار ترقیاتی کام کیے ہیں جن میں لوڈ شیڈنگ اور لووولیٹج کے خاتمے کے لیے دوبیان گریڈ اسٹیشن اور اب تحصیل رزڑ کے لیے بھی گریڈ اسٹیشن منظور کیا گیا ہے۔ جس کے لیے زمین درکار ہیں جسے ہی زمین مل گی تو گریڈ اسٹیشن پر کام شروع ہو جا ئے گا انھوں نے کہا صوابی میں گیس کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہیں بہت جلد صوابی کو گیس کی فراہمی شروع کر دی جا ئے گی اس موقع پر رنگیز خان انور حقدار اسرائیل شاہ باچہ میجر فدا حسین ،لیاقت یوسف زئی افسر ناظم اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا #