پولیس افسران ایک گھنٹہ عوام کیلئے مخصوص کریں،آئی جی سندھ

پولیس افسران ایک گھنٹہ عوام کیلئے مخصوص کریں،آئی جی سندھ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی سطح پر تمام ایس ایس پیز کھلی کچہریوں کے انعقاد کے لیے عملی اقدامات کریں اور عوام الناس کے مسائل و مشکلات سمیت ان کی شکایات کے اذالے کے لیے فوری اقدامات پر مشتمل تمام تر کاروائیوں کو ممکن بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز ، ہراساں کرنا ، منفی رویہ ، عوامی شکایات پر عذر پس وپیش یا تاخیری حربوں سے متعلق پولیس کے خلاف کی جانے والی شکایات پر مرتکبین پولیس افسران اور جوانوں کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی کے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان موجود ممکنہ فاصلوں کو ختم کرنا اور محکمہ پولیس سندھ کی نیک نامی میں اضافہ کرنا ہے ۔علاوہ اذیں آئی جی سندھ نے ضلعی ایس ایس پیز سے کہا ہے کہ دفتری اوقات میں سے روزانہ ایک گھنٹہ عوام کے لیے مخصوص کریں اور ان کے مسائل براہ راست سنیں۔ آئی جی سندھ نے ضلعی ایس ایس پیز کو جاری ہدایات میں مذید کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کو درپیش ممکنہ مسائل کے حل کے لیے دربار کے انعقاد کے لیے بھی باقاعدہ شیڈول ترتیب دیا جائے تاکہ محکمانہ سطح پر انہیں اگر کوئی شکایات ہوں مثلاً رخصت اتفاقیہ ، سالانہ چھٹیاں ، میڈیکلز سہولیات ، ودیگر کے اذالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاسکیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ ضلعی ایس ایس پیز متعلقہ شیٹ برانچ ، اکاوُنٹ برانچ یا وہ کہ جو پولیس افسران و جوانوں کو ڈیل کرتی ہیں کہ عملے کو باقاعدہ پابند کریں کہ محکمانہ امور کی ادائیگی میں تاخیری حربوں سے اجتناب برتیں اور پولیس افسران اور جوانوں کو ہر سطح پر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر مثبت اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ پولیس محنت لگن اور جانفشانی سے محکمانہ اقدامات کو موُثر اور مربوط بناسکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...