شہدائے موٹروے پولیس کی یاد میں تقریبات کا انعقاد

شہدائے موٹروے پولیس کی یاد میں تقریبات کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس سندھ کی جانب سے کراچی سپرہائی وے پرواقع موٹروے پولیس کمپلیکس میں موٹروے پولیس کے شہداء کی یاد میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کے خاندان کے افراد نے بڑی تعداد امیں شرکت کی۔یہ تقریب شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹرولی اللہ ڈی آئی جی، موٹروے پولیس سندھ نے شہداء کے خاندان کے افراد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شہیدوں کے کارناموں کو بے پناہ سراہا۔انہوں نے کہا کے شہید افسران ہمارے محکمہ کا بیش قیمتی سرمایہ ہیں جن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور موٹروے پولیس کے افسران کے لیے شجاعت اور فرض شناسی کی عظیم مثال ہیں۔اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی گئی اور ان کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ ڈاکٹرولی اللہ ڈی آئی جی، موٹروے پولیس سندھ کی جانب سے شہداء کے خاندان کے افراد میں اعزازی تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔انہوں نے کہا کے اس تقریب کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا اور 4اگست کا دن بطور یادگار منایا جائے گا۔تقریب میں سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس امجد رؤف اور موٹروے پولیس سندھ کے افسران نے بٹری تعداد میں شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...