ڈاؤلینس اور الیکٹرک سٹی کا ’آزادی ‘کاشاندار جشن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے نمبر 1ہوم اپلائنسز برانڈ ڈاؤلینس کی جانب سے 69ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرتمام الیکٹرک سٹی آؤٹ لیٹس پربہترین ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس پیش کئے گئے ہیں۔یہ پیشکش 14اگست ،2016تک جاری رہے گی۔اس پیشکش کے ذریعے کسٹمر ز کوالیکٹرک سٹی اسٹورز سے اپلائنسز کی خریداری پر مائیکروویو اوون اور بلینڈرز جیسے اپلائنسز تحفے کے طور پر دیئے جائیں گے۔ڈاؤلینس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ جناب حسن جمیل نے یوم آزادی شاندار انداز میں منانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ،’’ ہمیں پاکستانی ہونے پر بے حد فخر ہے اور ڈاؤلینس اپنے کسٹمرز سمیت پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکبادپیش کرتا ہے۔ڈاؤلینس اپنے کسٹمرز کیلئے اس شاندار پیشکش میں توسیع کررہا ہے تاکہ آزادی کا جشن ساتھ مل کر منایا جاسکے ۔‘‘ڈاؤلینس کے کسٹمرز الیکٹرک اسٹورز سے مکمل آٹومیٹک واشنگ مشین، ایئرکنڈیشن اور ورٹیکل فریزر کی خریداری پر مائیکروویو اور دیگر کچن اپلائنسز جیسے شاندار تحائف حاصل کرسکتے ہیں۔یہ دلچسپ ’آزادی‘ سیزن ڈسکاؤنٹس اورڈیلز خصوصی طور پر ڈاؤلینس کی پروڈکٹس کیلئے پاکستان میں موجودتمام الیکٹرک سٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں۔کسٹمرز ڈاؤلینس کے فیس بک پیج یا آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے قریبی الیکٹرک سٹی اسٹورز کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔