صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور گریڈ سی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان معاہدہ

صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور گریڈ سی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان معاہدہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) Gradsyانسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی اور صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ۔ جس کے تحت گریڈسی انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم صحافیوں کے بچوں کو بلامعاوضہ تعلیم فراہم کرے گا ۔ جبکہ دیگر صحافیوں کے بچوں کے لیے فیسوں میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم ادارہ صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جرنلسٹس ایکسی لینس ایوارڈ اور صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف دینے کے بعد ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے گریڈسی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ صحافی ویلفیئر کے سیکریٹری جنرل مبشر میر ، گریڈ سی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ذاکر احمد اور صدر سید علی عباس عابدی نے اس MoUپر دستخط کیے۔ دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت شہر کراچی کے مرحوم صحافیوں کے بچوں کو گریڈسی انسٹیٹیوٹ میں بلامعاوضہ تعلیم فراہم کی جائے گی ، یہ طلباء MBA ،BBA پروگرام سمیت دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ جبکہ وہ طالبعلم جو شاندار تعلیمی ریکارڈ کے حامل ہیں ان کو 50فیصد اور مرحوم صحافیوں کے بچوں کو 100 فیصد رعایت پر تعلیم فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ماہ رمضان میں صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور Gradsyبورڈ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ مرحوم صحافیوں کے بچوں کو انسٹیٹیوٹ رعایت دے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...