ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا اچانک دورہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا اچانک دورہ ‘سیکورٹی انتظامات کا جائزہ ،پولیس و ایلیٹ پولیس نفری کی کمی پر اظہار برہمی اور واک تھرو گیٹ ،جیل انتظامیہ کو سیکنرزاور اسلحہ کی فراہمی کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق نئے ڈپٹی کمشنر معتصم باللہ نے چارج سنبھالتے ہی ڈسڑکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل بن یامین میانخیل نے ڈپٹی کمشنر کو جیل کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر معتصم باللہ نے جیل سیکورٹی کے حوالے سے پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری کی کمی پر اظہار برہمی کیا ۔تاہم سپرٹینڈنٹ جیل کی طرف سے سیکورٹی آلات کی کمی پر ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ واک تھرو گیٹ ،سیکنرز اور اسلحہ جیل انتظامیہ کو فراہم کیا جائے گا ۔ تاکہ جیل کی سیکورٹی کو مزید سخت بنایا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...