دورہ پاکستان کے حوالے سے پارلیمنٹ کو (آج )حقائق سے آگاہ کروں گا،بھارتی وزیر داخلہ

دورہ پاکستان کے حوالے سے پارلیمنٹ کو (آج )حقائق سے آگاہ کروں گا،بھارتی وزیر ...

  



نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے (آج )جمعہ کو پارلیمنٹ کو حقائق سے آگاہ کروں گا ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا اسلام آبادمیں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے کے بعد کہنا تھاکہ وہ اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے پارلیمنٹ کو (آج )حقائق سے آگاہ کریں گے ۔اس سیقبل وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اسلام آبادمیں ہونے والی ساتویں سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے کے فوری بعد وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی ۔ راجناتھ سنگھ وطن واپس پہنچتے ہی ائیرپورٹ سے سیدھے نریندرمودی سے ملاقات کرنے کیلئے روانہ ہوئے اور ان سے مل کر اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم مودی کو سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں اپنی تقریر اور سیشن کے دوران پاکستانی حکام اور کانفرنس کے شرکاء سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اسلام آباد سے بارڈر سیکورٹی فورس کے طیارے کے ذریعے شام ساڑھے چار بجے نئی دہلی پہنچنے اور وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی خاطر ائیرپورٹ پر شیڈول اپنی پریس بریفنگ منسوخ کردی۔یادر رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وفاقی دارالحکومت میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...