بٹ خیلہ بازار مختلف کالجوں کے طلباء کیلئے پولنگ بازار میں تبدیل

بٹ خیلہ بازار مختلف کالجوں کے طلباء کیلئے پولنگ بازار میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ بازارمختلف کالجو ں کے طلباء کے لئے پولنگ بازارمیں تبدیل ہوگیاجھگڑے روزکامعمول بن گئے مالاکنڈانتظامیہ پولنگ کرنے والے طلباء کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکیاجائے تاجروں اورطلباء کے والدیں کاڈپٹی کمشنر مالاکنڈسے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی عرصہ سے بٹ خیلہ بازارمیں مختلف سرکاری اورنجی کالجوں کے طلباء میٹرک پاس کرنے والے طلباء کے ساتھ پولنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے جھگڑے روزکامعمول بن چکے ہیں اوربازارپولنگ بازارمیں تبدیل ہوگئے ہیں علاقے کے عوامی حلقوں تاجروں اورطلباء کے والدین نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈخائستہ رحمان خان سے مطالبہ کیاہے کہ پولنگ کرنے والے طلباء کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکیاجائے۔