محکمہ تعلیم ضلع ملاکنڈ نے32 سینئر پرائمری اساتذہ کو سی ٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے احکامات

محکمہ تعلیم ضلع ملاکنڈ نے32 سینئر پرائمری اساتذہ کو سی ٹی پوسٹوں پر تعیناتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) محکمہ تعلیم ضلع ملاکنڈ نے32 سینئر پرائمری اساتذہ کو سی ٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔جو خالی یا ایڈیشنل پوسٹوں پر متعلقہ ہائی یا مڈل سکولوں میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع ملاکنڈکے ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر سید منظر جان ساجد، ذاکر حسین اور جان پرویز نے انتہائی فرض شناسی کامظاہرہ کرتے ہوئے قانون کے مطابق ہائی اور مڈل سکولوں میں خالی یا ایڈیشنل پوسٹوں پر کوٹہ کے مطابق 32سینئر پرائمری اساتذہ کو مطلوبہ معیار ، اہلیت اور قابلیت پر پورا اترنے والوں کو تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔ جن کو فوری طور پر اپنے اپنے متعلقہ سکولوں میں چارج سنبھالنے کاحکمنامہ دے دیاگیاہے۔اپٹا ضلع ملاکنڈ کے صدر محب اللہ بخاری اور دیگراساتذہ نے ڈی ای او ملاکنڈ سید منظرجان ساجد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سی ٹی پر پروموشن احکامات ملنے پر خوشی کااظہار کیا۔