شیر گڑھ میں تیز رفتار کوچ نے طالب علم کو کچل ڈالا

شیر گڑھ میں تیز رفتار کوچ نے طالب علم کو کچل ڈالا

  



شیر گڑھ(نامہ نگار)شاہراہ مالا کنڈ پر جلالہ (پڑاو)کے مقام پر تیز رفتار کوچ نے تھرڈ ائیرکے طالبعلم کو کچل ڈالا اور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شامیلات کے رہائشی نوجوان تھرڈ ائیر کے طالب علم سلیمان خان ولد نذیر خان اپنے موٹر سائیکل پر مردان سے اپنے گھر آرہے تھے کہ جلالہ پڑاو کے مقام پر تیر رفتار کوچ نے پیچھے سے کچل ڈالا اور فرار ہو گئے جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگیا مرحوم کو بعد ازاں اپنے ابائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...