پاکستان کیخلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ،فضل الرحمان مدنی

پاکستان کیخلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ،فضل الرحمان مدنی

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی امیرسابق مشیروزیراعلیٰ مولانافضل الرحمان مدنی نے کہاہے کہ پاکستان کے اصل وارثان جمعیت اہل حدیث کے کارکن ہیں کیونکہ پاکستان لاالہ اللہ کے نام پروجود میں آیاہے پاکستان ہماراگھرہے کسی کواس کے خلاف اجازت نہیں دیں گے اگرکسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی کاروائی کی توجمعیت اہلحدیث کے کارکن اس کاڈٹ کرمقابلہ کریگی کارکن جمعیت اہلحدیث کاپیغام گھرگھرتک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں بہت جلدمالاکنڈڈویژن کے گیٹ وے بٹ خیلہ میں صوبائی کانفرنس منعقدکریگے جس میں صوبہ بھرسے کارکن جوق درجوق شرکت کریں گے۔ ان خیالات کااظہارمولانافضل رحمان مدنی نے گزشتہ روزخاراخترآباد میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس سے صوبائی ناظم اعلیٰ حاجی گل زمان اوردیگراضلاع کے امراء نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ جمعیت اہلحدیث کامقصد صرف اورصرف خداکی زمین پرخداکانظام لاناہے اوراس کیلئے پرامن جدوجہدکررہی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت اہلحدیث کے مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے کارکن کانفرنس کوکامیاب بنانے کیلئے اپنی سرگرمیاں تیزکریں انہوں نے کہاکہ اگرملک بھرکے علماء ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوگئی تووہ دن دورنہیں کہ اس ملک میں اللہ کانظام ہوگا۔جس سے ملک کے عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...