قصور سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والابچہ لاہور سے مل گیا

قصور سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والابچہ لاہور سے مل گیا
قصور سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والابچہ لاہور سے مل گیا

  



قصور (مانیٹرنگ ڈیسک ) قصور سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ لاہور سے مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور کے نواحی علاقے سے لاپتہ ہونے والا 12سالہ بچہ لاہور سے پولیس نے برآمد کر لیا ۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ ابوبکر 3 روز قبل قصور سے لاپتہ ہوا تھا جو لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے پولیس کو دوران گشت مل گیا۔

بچہ ملنے کے بعد پولیس نے ابوبکر کے والدین سے رابطہ کر کے بچہ انکے حوالے کر دیا ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...